غزہ میں انسانی بحران غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا،50، ہزار سے زائد بے گھر
31
M.U.H
12/09/2025
تہران: جنگ کے 707 ویں دن غزہ پر اسرائیلی حکومت کے فضائی حملے اور گولہ باری نے قتل و غارتگری کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کی شہید جبکہ صرف غزہ شہر میں 50، ہزار سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس کے علاوہ السوسی مسجد کے قریب پناہ گزینوں کے خیمے پر حملے میں دو افراد شہید اور چار زخمی ہوئے۔
ادھر اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال بحران کی غیر معمولی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے پاس پناہ لینے کے لیے "کوئی محفوظ جگہ" نہیں ہے اور لوگوں کو خوراک، پینے کے پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔