تہران :ابلاغیاتی ذرائع نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کے سیاسی دفتر پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کی خبر دی ہے
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کے پولٹ بیورو کے اراکین کے رہائشی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
قطر کی حکومت نے اسرائیلی حکومت کے فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم دوحا میں حماس کے پولٹ بیورو کے چند اراکین کے رہائشی ٹھکانوں پر اسرائیل کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
المیادین کے مطابق صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے کہا ہے کہ دوحا میں ہونے والے دھماکے قطر میں موجود حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لئے ہماری کوششوں کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے کی امریکا سے ہم آہنگی پہلے ہی ہوچکی تھی۔