میں کسی غیر ملکی سے حکم نہیں لیتا، برازیلی صدر کا ٹرمپ کو سخت جواب
39
M.U.H
18/07/2025
ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے پر برازیلی صدر نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھتہ خوری قرار دیا ہے۔
برازیل کے صدر لوئیز ایناسیو لولا داسیلوا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برازیلی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی غیر ملکی سے حکم نہیں لیتا۔
صدر لولا نے امریکی ٹیرف کو ناقابل قبول بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ برازیل اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا اور وہ ایسے اقدامات کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے اگست سے نافذ کیے جانے والے ان ٹیرف اقدامات کے بعد دونوں ممالک کے مابین تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
چند روز قبل ہی صدر لولا نے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسا سامراجی کردار قرار دیا تھا جسے دنیا مزید برداشت نہیں کرنا چاہتی۔