شام پر اسرائیلی حملے خطے کیلئے خطرہ ہیں:رجب طیب اردوان
37
M.U.H
18/07/2025
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے شام پر اسرائیلی حملوں کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ شامی صدر احمد الشرع سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ترک صدر نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور شام کے شہر سویدا میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ریڈ لائن کراس ہونے پر شام میں فوجی کارروائی جاری رکھنے کی دھمکی پر کہا کہ گولان پہاڑیوں سے دروز پہاڑوں تک کا غیر فوجی علاقہ اور دروز برادری کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے۔ واضح رہے کہ شام کی صورتحال پر اقوام متحدہ قومی کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے، سویدا میں کئی روز کی قبائلی جھڑپوں میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔