بن گورین ایئرپورٹ کے خلاف میزائل آپریشن، یمنی مسلح افواج کا بیان
22
M.U.H
17/07/2025
تہران: یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام اور مجاہدین کی حمایت اور غزہ پٹی میں ہمارے بھائیوں کے خلاف صہیونی دشمن کے نسل کشی کے جرم کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے یافا میں بن گورین ایئرپورٹ پر ذوالفقار میزائل کے ساتھ بڑا فوجی آپریشن کیا ہے۔
المسیرہ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ یہ آپریشن کامیاب رہا اور لاکھوں غاصب صہیونیوں کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور کیا اور اس ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کو روک دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے بھی 4 ڈرونز کے ساتھ 3 فوجی کارروائیاں کیں۔ ان میں سے 2 ڈرون نقب کے علاقے میں صہیونی فوجی اہداف پر فائر کیے اور 2 دیگر کو بن گورین ہوائی اڈے اور ام الرشراش کی مقبوضہ بندرگاہ پر فائر کیا گیا۔ اللہ کے فضل سے اس آپریشن نے کامیابی سے اپنے مقاصد حاصل کر لیے۔