اسرائیل جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے وہ قابل قبول نہیں: جرمنی
20
M.U.H
14/07/2025
جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کو "ناقابل قبول" قرار دیا ہے۔ غزہ کے خلاف جاری سفاک صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی رژیم کو مسلسل سیاسی، مالی و اسلحہ جاتی حمایت جاری رکھنے والے جرمن چانسلر نے اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں صرف یہی کہا ہے کہ اسرائیل، غزہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ "قابل قبول نہیں"۔ فریڈرک مرٹز نے مزید کہا کہ میں کئی ہفتوں سے غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر اپنی مخالفت کا اظہار کر رہا ہوں!
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر سفاک اسرائیلی رژیم کی انسانیت سوز جارحیت کے آغاز کو 21 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ اس دوران دسیوں ہزار فلسطینی شہری شہید اور لاکھوں زخمی ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کے روز انجام پانے والے طوفان الاقصی مزاحمتی آپریشن کے بعد سے لے کر اب تک جاری رہنے والے مسلسل اسرائیلی جنگی جرائم میں مجموعی طور پر 58 ہزار 260 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 1 لاکھ 38 ہزار 520 کو زخمی کیا گیا ہے جبکہ ان میں زیادہ تر خواتین و بچے شامل ہیں۔