روس کی جانب سے اکسیوس کی خبر کی تردید، ایران کے جوہری مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے پر زور
22
M.U.H
14/07/2025
روس کی وزارت خارجہ نے اکسیوس کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے کہ روسی صدر نے ایران سے یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر روکنے کی اپیل کی ہے تاکہ امریکہ کے ساتھ ایران کا کوئی سمجوتہ طے پا سکے۔ روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی ذرائع ابلاغ کے ایسے کسی بھی دعوے کو گھناؤنی سیاسی کمپئين قرار دیا ہے۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ روس، ایران کے پرامن جوہری مسئلے کو پرامن اور سیاسی طریقے سے حل کئے جانے پر زور دیتا رہا ہے اور اس سلسلے میں اس نے کسی بھی طرح کے تعاون کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ اکسیوس نے کل دعوی کیا ہے کہ روس نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ یورینیم کی افزودگی روکنے کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کر لے۔