ایران پر امریکی حملہ ، کشیدگی میں اضافہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل
14
M.U.H
22/06/2025
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس بات کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کہ تنازعہ تیزی سے قابو سے باہر ہو جائے، اس سے عام شہریوں ، خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس خطرناک گھڑی میں افراتفری کی لہر سے بچنا ضروری ہے، تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، آگے بڑھنے کا راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے۔