اسرائیل کے خلاف اصل کاروائی عنقریب ہوگی،تل ابیب اور حیفا کو فورا خالی کیا جائے: ایرانی آرمی چیف
34
M.U.H
17/06/2025
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل موسوی نے کہا کہ اب تک جو کاروائی کی گئی وہ ایک انتباہی عمل تھا۔ اصل کاروائی عنقریب ہوگی
جنرل موسوی نے صہیونیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جان بچاتے ہوئے فورا حیفا اور تل ابیب چھوڑ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عظیم قوم نے آج تک تاریخ میں کسی بیرونی طاقت کے سامنے سر نہیں جھکایا ہے۔ ایران صہیونی جنایت کار حکومت کو اپنے جرائم کی سزا دے کر چھوڑے گا۔