ٹرمپ ایران اسرائیل تنازع میں آگ پر تیل ڈالنے کا کام کر رہے ہیں: چین
20
M.U.H
17/06/2025
چینی حکام نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران اور اسرائیل کشیدگی میں تیل ڈالنے کا کام کر رہے ہیں۔ چین نے امریکی صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع میں آگ پر تیل ڈالنے کا کام کر رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے بجائے شعلوں کو ہوا دینا، تیل ڈالنا، دھمکیاں دینا اور دباؤ بڑھانا صرف تنازع کو مزید بھڑکائے گا اور اس کا دائرہ وسیع کرے گا۔ واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے مذکورہ بیان امریکی صدر کی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ایرانی شہری فوری طور پر تہران سے انخلاء کریں۔