قم :بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ فقیہ اہل بیت عصمت وطہارت اور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی روح مطہر ملکوت اعلی کو پرواز کرگئی
آیت اللہ شبیری زنجانی کے دفتر نے آپ کے انتقال پر، حضرت صاحب امر، امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف، حوزہ علمیہ قم، اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آپ کے جلوس جنازہ اور آخری رسومات کے پروگرام کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔