گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر 28 حملے
7
M.U.H
20/09/2026
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے یمن پر 28 حملوں کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، بریگیڈیئر سریع نے کہا کہ سعودی عرب نے یہ حملے F-15 اور ٹائفون جنگی طیاروں کے ذریعے خمیس مشیط اور طائف کے دو فوجی اڈوں سے کیے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی دشمن کے جنگی طیاروں نے ان حملوں کے دوران تعز، الجوف اور مأرب کے صوبوں پر بمباری کی۔ انہوں نے بتایا کہ کشیدگی میں اضافے کے آغاز سے اب تک سعودی جنگی طیارے یمن اور اس کے عوام کے خلاف 760 فضائی حملے کر چکے ہیں۔ یمنی مسلح افواج نے ان حملوں کے جواب میں گزشتہ چند گھنٹوں اور دنوں کے دوران سعودی عرب کے فوجی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ آل سعود کی حکومت، یمن میں صنعا کی حکومت کی افواج کے مقابلے میں اپنے حمایت یافتہ عناصر کی شکست پر برہم ہو کر، گزشتہ دنوں اپنے فضائی حملوں میں شدت پیدا کر رہی ہے تاکہ ممکنہ طور پر یمنی مسلح افواج کی مزید پیش قدمی کو روکا جا سکے۔