ہار ماننے کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں: نمائندہ حزب الله
40
M.U.H
05/09/2026
لبنانی پارلیمنٹ میں "حزب الله" کے نمائندے "حسین الحاج حسن" نے کہا کہ "ایران" کے ساتھ اتحاد پر حزب الله کو فخر ہے۔ ایران ہمیشہ حزب الله کا حامی رہے گا۔ ایران کا اپنی طاقت پر انحصار قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے استقامتی محاذ کو ختم کرنے کا منصوبہ، مقاومت ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 2026ء میں حزب الله اس لئے جنگ میں داخل ہوئی کیونکہ حکومت نے اپنے فرائض اور ذمےداریوں کو پورا نہیں کیا۔ حسین الحاج حسن نے مزید کہا کہ حزب الله اب بھی طاقتور ہے۔ اس حقیقت کی تصدیق اس بات سے ہوتی ہے کہ امریکہ، صیہونی رژیم اور بین الاقوامی برادری، لبنان کے معاملے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں، جو میدان میں ہمارے وجود کی اہمیت اور وزن کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اس نکتے پر زور دیا کہ ہماری لغت میں ہتھیار ڈالنے جیسا کوئی لفظ نہیں۔ ہم دباؤ کے باوجود مستحکم اور ثابت قدم ہیں۔