معاہدے کا متن دستخط کے بعد جاری ہوگا، ایران معاہدے پر عملدرآمد جمعے سے کریگا: کاظم غریب آبادی
56
M.U.H
15/06/2026
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی بحری ناکہ بندی آج رات سے ختم ہوگی، معاہدے کا متن دستخط کے بعد جاری ہوگا۔ ایران معاہدے پر عمل درآمد جمعے سے کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مفاہمی یاداشت کا مطلب دشمن پر اعتماد کرنا نہیں، حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات 60 دن میں ہوں گے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ معاہدے کی پاسداری نہ ہوئی تو ایران ردعمل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت نے معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے میں مدد کی۔ ایم او یو پر اس وقت تک اتفاق نہیں کیا، جب تک کہ اپنے مطالبات کو متن میں شامل نہ کر لیا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 60 روزہ مذاکراتی عمل میں پابندیوں کے خاتمے پر فوکس کیا جائے گا۔ منجمد اثاثوں کی بحالی، ناکہ بندی اور جنگ کا خاتمہ ہونے پر مذاکرات میں شامل ہوں گے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مذاکرات میں ثالث موجود رہیں گے۔ 60 روزہ مذاکرات میں جوہری معاملات زیرِ بحث آئیں گے، 60 روزہ مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے پر بات ہوگی، ایران کی تعمیرِ نو کے طریقہ کار بھی زیرِ بحث آئیں گے۔ علاوہ ازیں ایرانی سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو امن معاہدہ قبول کرنے پر مجبور کیا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل معاہدے سے متعلق جلد بیان جاری کرے گی۔