شہید رہبرِ کی تشییع اور تدفین کی تقریبات محرم کے پہلے عشرے کے بعد منعقد ہوں گی
37
M.U.H
08/06/2026
رہبرنقلاب کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ تشییع اور تدفین کی تقریبات کے وقت اور تفصیلات سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں اور حتمی پروگرام بعد میں جاری کیا جائے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے آثار و افکار کے تحفظ و اشاعت کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید رہبر انقلاب اور ان کے گھر کے شہداء کی تشییع اور تدفین کی تقریبات محرم الحرام کے پہلے عشرے کے بعد منعقد کی جائیں گی۔
بیان کے مطابق ان تقریبات کے شایانِ شان انعقاد کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات اور منصوبہ بندی جاری ہے۔ دفتر نے واضح کیا کہ ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں تقریب کے وقت اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں اور افواہیں قابلِ اعتبار نہیں ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امام حسینؑ کی عزاداری کے ایام کی اہمیت اور رہبرِ انقلاب کی سیرت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تشییع اور تدفین کی تقریبات محرم کے پہلے عشرے کے اختتام کے بعد اور متعلقہ اداروں و عوامی تنظیموں کی حتمی تیاریوں کے بعد منعقد کی جائیں۔
دفتر کے مطابق ان تقریبات کی تاریخ، مقام اور دیگر انتظامی تفصیلات مناسب وقت پر باضابطہ طور پر عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔