ایران کا اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں آپریشن روکنے کا اعلان
6
M.U.H
08/06/2026
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان اور بیروت کے علاقے ضاحیہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کی جانے والی فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جنوبی لبنان اور ضاحیہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت اور مظالم کے ردعمل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں اسرائیل کو سخت اور دردناک جواب دیا۔ بیان کے مطابق یہ ایسا ردعمل تھا، جس سے صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کو سبق سیکھنا چاہیئے۔ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی جانب سے موجودہ آپریشن روک دیا گیا ہے، تاہم خبردار کیا گیا ہے کہ اگر جارحیت اور مظالم کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے جواب میں اس سے کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔