ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان سیز فائر میں 3 ہفتے کی توسیع کا اعلان
52
M.U.H
24/04/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سیز فائر میں 3 ہفتے کی توسیع کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں امن کیلئے مل کر کام کرنے کا بھی اعلان کر دیا، صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا لبنان اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر ہونا اچھی بات ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر کی میزبانی کا خواہشمند ہوں۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان میں سیز فائر سب کیلئے اچھی بات ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا لبنان اور اسرائیل دونوں ہی دہشت گردی سے متاثر ہیں۔