صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کا خرچہ خلیج فارس کے عرب ممالک سے لیں گے:ترجمان وائٹ ہاؤس
5
M.U.H
02/04/2026
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ارادہ ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کا خرچہ خلیج فارس کے عرب ممالک سے وصول کیا جائے۔ یہ بیان سعودی عرب کے حکمرانوں کے خلاف صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی حکومت کا یہ واضح بیان خلیج فارس کے عرب ممالک کے غیر منتخب حکمرانوں کے لیے بے عبرتناک ذلت کا باعث بنتا ہے، یہ حکمران صہیونیوں اور امریکیوں کے ساتھ مل کر بے گناہ ایرانی عوام کو نشانہ بنانے کے جرم میں شامل ہیں اور اب انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ یہ صورتحال خلیج فارس کے عرب ممالک اور ان کے حکمرانوں کے لیے ایک نازک موڑ ثابت ہو سکتی ہے، جو اب تک ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں، یہ پیش رفت خطے میں مزید سیاسی اور سفارتی پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔