امریکہ اسرائیل عرب ممالک کو ایران کیخلاف کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سرگئی لاوروف
5
M.U.H
02/04/2026
روس وزیر خارجه سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل خلیج فارس کے عرب ممالک کو ایران کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا عالمی نظام کی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔ سرگئی لاوروف نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ ممالک نے حال ہی میں دیگر ممالک کی سرزمینوں پر حق جتانے کی حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلیج فارس کا بحران بڑے پیمانے پر تنازعے میں بدل سکتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس خلیج فارس کے بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں میں ثالثی کا کردار ادا کرنے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ لاوروف نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل خطے کے عرب ممالک کو ایران کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ روس اس سے قبل بھی متعدد بار امریکہ اور اسرائیل پر خطے میں عدم استحکام پھیلانے کا الزام عائد کر چکا ہے۔