یومِ خواتین کی مناسبت سے خواتین کی خدمات کو خراجِ تحسین؛ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالحکیم الہی کا خصوصی بیان
9
M.U.H
12/12/2025
حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کے یومِ ولادت اور ’’یومِ خواتین‘‘ کے پرنور موقع پر دفتر نمایندگی ولی فقیہ ہندوستان میں ایک روح پرور نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کے مقام و مرتبے، ان کی خاندانی و سماجی خدمات اور دینی و سماجی سرگرمیوں میں اُن کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت اور ’’یومِ خواتین‘‘ کے پرنور موقع پر دفتر نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان نے ایک روح پرور نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کے مقام و مرتبے، ان کی خاندانی و سماجی خدمات اور دینی و سماجی سرگرمیوں میں اُن کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد الحکیم الہی کے بیان کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
آج اس بابرکت دن، جو حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کے مقدس نام سے منسوب ہے اور ’’یومِ خواتین‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، ہم اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ خاندان اور معاشرے میں عورت کے بلند مقام اور اس کی عظیم ذمہ داریوں کا اعتراف کیا جائے۔ خصوصاً ہم ان محترم خواتین کی قدردانی کرتے ہیں جو دفتر نمایندہ ولی فقیہ ہندوستان میں ہمارے خدمت کرنے والے حضرات کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو صبر، وقار اور عظمت کے ساتھ نبھا رہی ہیں۔
محترم خواتین!
خدمت کے میدان میں عام طور پر جو کچھ نظر آتا ہے وہ بیرونی سرگرمیاں اور اداری ذمہ داریاں ہوتی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان تمام کوششوں کا استحکام اُس سکون اور پشت پناہی سے ممکن ہوتا ہے جو آپ گھروں میں فراہم کرتی ہیں۔ آپ کی بردباری، آپ کی حوصلہ افزائی اور آپ کے ساتھ کے بغیر کوئی خدمت پائیدار نہیں رہ سکتی۔
درحقیقت، آپ ہی ہمارے ساتھیوں کی حقیقی شریک ہیں۔ یہ شراکت ظاہر میں نہیں بلکہ دل کی گہرائی اور ذمہ داری کے جوہر میں ہے۔ ہمارے ساتھی، خدمت کا ہر قدم آپ کی محبت، سمجھ داری اور مخلصانہ تعاون کے سہارے اٹھاتے ہیں۔
معزز خواتین!
آپ صرف ساتھ دینے والی نہیں—آپ کی موجودگی ہی ان خدمات کی روح ہے۔ وہ گھر جنہیں آپ سنوارتی ہیں، وہ دل جنہیں آپ سکون دیتی ہیں، اور وہ بچے جن کی تربیت آپ کرتی ہیں، یہی چراغ مستقبل کے سماج اور دینی سرگرمیوں کو روشن رکھتے ہیں۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نورانی سیرت ہمیں سکھاتی ہے کہ عورت گھر کی برکت، خاندان کی مرکزِ شفقت اور نسلوں کی مربّی ہوتی ہے۔ آج ہمیں اعتراف ہے کہ آپ میں سے بہت سی خواتین اپنی عملی زندگی میں اسی کردار کا بہترین نمونہ پیش کر رہی ہیں۔
ہم دل کی گہرائیوں سے آپ کی خدمات، آپ کے افکار، اور آپ کی ان قربانیوں کے شکر گزار ہیں جن کا عموماً ذکر نہیں ہوتا، اور اس محبت کے بھی شکر گزار ہیں جو کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔
ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں آپ سب محترم خواتین کے لیے عزت، صحت، سکون اور برکت کی دعا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ کا شفقت بھرا سایہ اپنے گھروں اور اس ادارے پر ہمیشہ قائم رہے۔
آخر میں، میں ان زحمتوں کے لیے معذرت چاہتا ہوں جو میرے سبب آپ کے شوہر حضرات کو دیر تک دفتر میں رکنا پڑتا ہے۔ امید ہے کہ آپ کی یہ صبر و شکیبائی اور یہ قربانیاں روزِ قیامت آپ کے لیے بہترین ذخیرہ بنیں گی۔ والسلام علیکن ورحمة الله وبرکاتہ