پوتین: تعاون کے جامع معاہدے پر دستخط، تہران اور ماسکو کے تعلقات کا تاریخی موڑ
18
M.U.H
12/12/2025
تہران: ترکمانستان میں امن اور اعتماد کانفرنس کے موقع پر ایران اور روس کے صدور نے ملاقات اور گفتگو کی۔
روس کے صدر نے بتایا کہ بین الاقوامی معاملات اور ہماہنگی کے لیے دونوں ملکوں کے مابین رابطوں کا سلسلہ برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس نے ہمیشہ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کی ہے اور ماسکو کا یہ موقف اٹل ہے۔
روس کے صدر نے کہا کہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔
ولادیمیر پوتین نے اس موقع پر صدر مسعود پزشکیان سے رہبر انقلاب اسلامی کو ان کا پرخلوص سلام اور بہترین تمنائيں پہنچانے کو کہا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات انتہائی اچھے نہج پر جا رہے ہیں۔
صدر پوتین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ سن 2024 میں ایران اور روس کے تجارتی تعلقات میں 13 فیصد اضافہ ہوا تھا اور سن 2025 کے پہلے 9 مہینے میں اس شرح میں مزید 8 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں بوشہر ایٹمی پاورپلانٹ، شمال- جنوب راہداری منصوبے اور کئی دیگر چھوٹے بڑے منصوبوں کو ایران اور روس کی مشترکہ کاوشوں کا حصہ قرار دیا۔
انہوں نے گيس، بجلی اور زراعت کے شعبے میں تعاون پر بھی زور دیا۔