ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودی بے وقوف ہیں،:ڈونلڈ ٹرمپ
18
M.U.H
05/11/2025
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "جو یہودی شخص ظہران ممدانی کی حمایت کرے گا، وہ خود کو ایک یہودی مخالف ثابت کرے گا۔"
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودی بے وقوف ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر کے انتخابات میں حصہ لینے والے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودیوں کو بے وقوف قرار دیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ "جو یہودی شخص ظہران ممدانی کی حمایت کرے گا، وہ خود کو ایک یہودی مخالف ثابت کرے گا۔" ٹرمپ نے الیکشن کے حوالے سے مزید کہا کہ نیو یارک کے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ سابق گورنر نیویارک اینڈریو کوومو کو ووٹ دے کر کامیاب کریں، کیونکہ اگر ممدانی کامیاب ہوئے تو ہم اس شہر کے فنڈز روک دینگے۔