ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنماء قرار دیدیا
16
M.U.H
20/10/2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنماء قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ منشیات کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی منشیات کولمبیا میں اب تک کا سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کولمبیا میں بڑے پیمانے پر منشیات کی پیداوار کا مقصد امریکا میں فروخت کرنا ہے، جو کہ امریکیوں کی اموات اور تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ کولمبیا غیر قانونی منشیات کی پیدوار فوری بند کر دے ورنہ امریکا خود یہ کروا دے گا اور ایسا اچھے طریقے سے نہیں ہوگا۔