سعودی فوج کی یمن سرحدی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری
39
M.U.H
07/09/2025
صعدہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی حملوں میں نہتے شہریوں کی جانیں خطرے میں عالمی اداروں کا اظہار تشویش
سعودی عرب کی مسلح افواج نے ایک بار پھر میں یمن کے ساتھ سرحد پر واقع صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں کو ہدف بنایا۔
ذرائع کے مطابق، کل رات کو سعودی فوج نے راجح اور غمر کے دو سرحدی اضلاع میں راکٹ اور توپخانے کے ذریعے حملے کیے۔ ان حملوں سے مقامی لوگوں کو مالی نقصان پہنچا اور سویلین کی جانوں کو خطرہ پیدا ہوا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تقریباً روزانہ صعدہ کے سرحدی علاقوں پر گولہ باری کرتا ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارے بارہا سعودی عرب کے ان حملوں پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ ان حملوں میں یمن کے نہتے شہریوں اور افریقی مہاجرین کو خطرات لاحق ہیں۔