امریکا نے فلسطین کی تین غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی لگادی
31
M.U.H
05/09/2025
نیویارک: امریکی وزارت خزانہ نے فلسطین کی تنظیم الحق، انسانی حقوق کی تنظیم المیزان اور فلسطینی انسانی حقوق کے مرکز پی سی ایچ آرپر بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ساتھ تعاون کرنے کی وجہ سے پابندی لگادی ہے
ا امریکا کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مذکورہ فلسطینی تنظیموں نے، اسرائیل کی مرضی کے بغیر، اسرائیلی حکام کے خلاف قانی چارجوئی، ان کے خلاف تحقیق اور ان کی گرفتاری کی کوشش میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ساتھ تعاون کیا ہے اس لئے ان پر پابندی لگائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا کی ٹرمپ حکومت اس سے پہلے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف پابندیوں کا اعلان کرچکی ہے۔