ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کا حملہ "بے شرمانہ اقدام" تھا: چین
23
M.U.H
07/07/2025
چینی وزیر خارجہ نے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کو "بے شرمانہ اور ناقابل قبول اقدام" قرار دیا۔
فرانسیسی ہم منصب "ژان نوئل بارو" کے ساتھ جمعے کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں وانگ یی نے کہا کہ جنگ ایران کے جوہری مسئلے کا حل نہیں اور حالیہ اسرائیل ایران فوجی کشیدگی جیسا واقعہ دوبارہ پیش نہیں آنا چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پیشگی حملوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔ امریکہ کی جانب سے ایک خودمختار ملک (ایران) کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری خطرناک اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے جوہری توانائی سے پرامن فائدہ اٹھانے کے حق کا احترام کرتے ہیں۔