قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر ایران کے قانونی اور دفاعی میزائل حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے ردعمل میں کہا ہے کہ اب وقت صلح کا ہے۔
امریکی صدر، جو اکثر متضاد بیانات کے لیے مشہور ہیں، نے کہا کہ ایران اب خطے میں امن کی طرف بڑھ سکتا ہے اور میں پوری سنجیدگی سے اسرائیل کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ وہ بھی اس راہ پر گامزن ہو۔
یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کیا اور ایران نے جواب میں قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
ٹرمپ کا یہ بیان عالمی سطح پر متضاد ردعمل کا باعث بن رہا ہے، کیونکہ ایران پر حملے کا حکم بھی انہوں نے ہی دیا تھا، اور اب امن کی بات بھی کر رہے ہیں۔