اسرائیلی جارحیت میں ایرانی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے
29
M.U.H
13/06/2025
صہیونی حکومت کے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی اور جوہری مراکز پر فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیرعلی حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے۔
آج صبح کے غاصب اسرائیل کے حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف حسین سلامی، خاتم الانبیاؐ مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر غلامعلی رشید، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجرجنرل محمد باقری، ایٹمی سائنسدان محمد مہدی تہرانچی، اور فریدون عباسی اور بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔