فاطمہ بنت اسد نامی فلسطینی اسکول میں غاصب اسرائیلی رژیم کا ایک اور جنگی جرم
15
M.U.H
12/05/2025
فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قابض و سفاک اسرائیلی رژیم نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ میں واقع فاطمہ بنت اسد نامی فلسطینی اسکول کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے اس فلسطینی اسکول پر آج صبح 2 بار ہوائی حملے کئے جس کے نتیجے میں متعدد خواتین و بچوں سمیت کم از کم 16 فلسطینی پناہ گزین شہید ہو گئے ہیں۔ اس بارے عرب چینل الجزیرہ کے رپورٹر انس الشریف نے فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف انجام پانے والے ان سنگین اسرائیلی جنگی جرائم کی تصاویر شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس فلسطینی اسکول کو بے گھر فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے عارضی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ غاصب صیہونی رژیم نے عام فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے ہی اس فلسطینی اسکول پر عمدی بمباری کی ہے!