امریکا کی سعودی عرب کو 5 ارب ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری
110
M.U.H
05/09/2026
امریکا نے سعودی عرب کو پانچ ارب ڈالرز مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ Joint Direct Attack Munitions-Extend Range سعودی عرب کو بیچنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ بنیادی ٹھیکہ بوئنگ کو ملا ہے۔ محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کو ساڑھے سات سو ملین ڈالر مالیت کے اے جی ٹی پندرہ سو انجنز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، جس کا ٹھیکہ Honeywell کو ملے گا۔ یہ انجنز لڑاکا ٹینکوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
محکمہ خارجہ کے مطابق اس فروخت سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ علاوہ ازیں امریکی کے محکمہ خارجہ نے عمان کو ایف سولہ طیاروں سے متعلق ایک سو اٹھاسی ملین ڈالرز کی سروسز اور عراق کو ڈیڑھ سو ملین ڈالرز مالیت کے Bell 412EPX ہیلی کاپٹرز بیچنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔