امریکہ، انتخابات کے متعلق ٹرمپ کو ایک اور عدالتی شکست
103
M.U.H
05/09/2026
ایک امریکی وفاقی عدالت نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر نئی پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کر دی۔ خبر رساں اجینسی تسنیم کے مطابق امریکہ میں نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں اب مختصر وقت باقی رہ گیا ہے۔ ایسے میں ایک وفاقی عدالت نے ٹرمپ حکومت کو ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر نئی پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کے اپنے حکم میں توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے حکمِ امتناع میں توسیع کرتے ہوئے ٹرمپ حکومت کی جانب سے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے عمل میں نئی سختیاں نافذ کرنے کا راستہ روک دیا۔ ٹرمپ حکومت سخت ضوابط نافذ کرکے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے عمل کو مزید محدود کرنے اور اس کے لیے نئی شرائط مقرر کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ یہ عدالتی فیصلہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں درپیش اہم قانونی چیلنجز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، جس پر عدالت کے فیصلے کے بعد فی الحال عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔