ایران کو کب تک جارحیت کا جواب دینے کا انتظار کرنا چاہیے؟: ایرانی وزیر خارجہ کا اپنے اردنی ہم منصب سے سوال
40
M.U.H
04/09/2026
تہران: جمعہ 4 ستمبر کی صبح اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی کے حالیہ بیانات کے جواب میں ایران وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر عربی زبان میں ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اردن کے وزیر خارجہ کی رائے میں، ایران کو ایسے جارح کا جواب دینے کے لیے کب تک انتظار کرنا چاہیے جو نہ تو عرب ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور نہ ہی ایران کی خودمختاری کا۔"
عراقچی نے پھر سوال کیا کہ "کیا وہ (اردن کے وزیر خارجہ) واقعی اس بات سے بے خبر ہیں کہ امریکہ ایران کے خلاف حملوں کے آغاز ہی میں عرب ممالک کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کااستعمال کیا تھا اور ان حملوں کے نتیجے میں بےگناہ ایرانی مارے گئے؟"
ارانا کے مطابق، اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے حال ہی میں عجیب و غریب بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ "ایران نے جنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے بعد اردن اور خطے کے ممالک پر حملہ کیا، جس کا مطلب ہے کہ اس کا حملہ جوابی حملہ نہیں تھا۔"