تمام نقصانات ایرانی رقم سے پورے کیے جائیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
8
M.U.H
24/07/2026
امریکا کے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی جہازوں کے نقصان کی ادائیگی ایران کے منجمد اثاثوں سے کی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تمام نقصانات ایرانی رقم سے پورے کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ نئی فوجی کارروائیوں میں "آپریشن ایپک فیوری" کے حملوں سے زیادہ بڑے حملے کیے جاسکتے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی ہے۔ ایران میں بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔