خلیج فارس تعاون کونسل کا اجلاس، فلسطین کی حمایت اور رکن ممالک کی حاکمیت کے احترام پر اتفاق
33
M.U.H
04/12/2025
خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں رکن ممالک نے خطے میں سلامتی، اقتصادی ترقی، فلسطین کی حمایت اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
خلیج فارس تعاون کونسل کے چھیالیسویں سربراہی اجلاس بحرین میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ بیان میں رکن ممالک نے زور دیا کہ کسی بھی رکن ملک کی حاکمیت کی خلاف ورزی مجموعی خطے کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے اور اس کی شدید مذمت کی جائے۔
اجلاس میں فلسطینی عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے، غزہ میں انسانی ہمدردی کی امداد، اور دو ریاستی حل کے تحت 1967 کی سرحدوں میں فلسطین کے قیام اور مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنانے پر زور دیا گیا۔
کونسل کے رکن ممالک نے ٹیکنالوجی، تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے اور خطے کی ترقی میں مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔