باکو میں شامی باغیوں اور غاصب صیہونیں کے پشت پردہ مذاکرات
31
M.U.H
30/07/2025
سفارتی ذرائع نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی (AFP) کو بتایا ہے کہ یہ ملاقات جمعرات کے روز آذربائیجانی دارالحکومت باکو میں وزارتی سطح پر منعقد ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت میں ہونے والی اس ملاقات میں غاصب صیہونی رژیم کے وزیر برائے اسٹریٹیجک امور رون ڈرمر اور شامی باغی حکومت کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی کی جانب سے اپنے اپنے وفود کی سربراہی کی جائے گے۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے یہ اعلان بھی کیا کہ شامی باغیوں اور غاصب صیہونیوں کے درمیان، اہم اسرائیلی حامی آذربائیجان کی میزبانی میں ہونے والی اس درپردہ ملاقات میں شام کی سکیورٹی بالخصوص اس ملک کے جنوب میں وقوع پذیر ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
قبل ازیں ماہ جولائی میں شائع ہونے والی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ شامی و اسرائیلی اعلی سکیورٹی حکام نے باکو میں ایک خفیہ ملاقات کی ہے۔