صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسی؛ کنیسٹ میں غرب اردن پر صیہونی تسلط کی منظوری
45
M.U.H
24/07/2025
صیہونی پارلیمنٹ کنیسٹ نے 120 میں سے 71 اراکین کی حمایت سے غرب اردن پر صیہونی حکومت کے تسلط کا بل پاس کردیا۔ اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی پارلیمنٹ سے پاس ہونے والا یہ بل، غاصب صیہونی حکومت کے زیر تسلط مقبوضہ علاقوں سے غرب اردن کے الحاق کی تمہید ہے۔ اگرچہ اس بل کی کوئی براہ راست قانونی تاثیر نہیں ہے، لیکن اس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ان علاقوں کے الحاق کا ارادہ رکھتی ہے۔