ایران کا جوہری پروگرام حملے سے ختم نہیں کیا جا سکتا، سابق امریکی وزیر دفاع
37
M.U.H
24/07/2025
سابق امریکی وزیر دفاع نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو سمجھداری سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔
سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو فوجی طاقت کے ذریعے مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں، کیونکہ تہران نے جو جوہری علم حاصل کیا ہے، اسے چھیننا ممکن نہیں۔
گیٹس نے بلومبرگ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یقینا ہم ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں انہیں وقتی طور پر پیچھے دھکیل سکتے ہیں، لیکن اس علم کو ختم نہیں کیا جا سکتا جو ایران نے حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے یہ موقف پہلی مرتبہ 2007–2008 میں اختیار کیا تھا جب وہ صدر جارج بش کے دور میں وزیر دفاع تھے اور آج بھی اسی مؤقف پر قائم ہیں۔
گیٹس نے کہا کہ وہ اس وقت بھی صدر بش کو مشورہ دے چکے تھے کہ ہم جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ نہیں کرسکتے، صرف اسے وقتی طور پر معطل کرسکتے ہیں یا سست کرسکتے ہیں۔ ایرانی سائنس دان اپنا سیکھا ہوا علم فراموش نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اقدامات اور بیانات سے امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے، تاہم واشنگٹن کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے۔