امریکہ، اسرائیل اور دیگر مغربی طاقتوں کےخلاف ایران جیت گیا: انصار الله
26
M.U.H
25/06/2025
یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے ترجمان "محمد عبدالسلام" نے کہا کہ صیہونی رژیم کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مہلک میزائل حملوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وقار میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران وہ پہلا اسلامی ملک ہے جس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس مغربی اسلحے کا مقابلہ کیا۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ یہ جنگ صرف اسرائیل سے امریکہ کا اہم مہرہ ہونے کی حیثیت سے نہیں تھی بلکہ خود امریکہ و دیگر مغربی ممالک سے بھی تھی جو ظالموں کے ساتھ صف آراء ہیں۔ اپنے پُرامن جوہری حقوق کے تحفظ اور اپنے اصولی موقف پر ایران کی جیت، دشمن کے اعلان کردہ اہداف کو ناکام بنانے کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ایران کی بہادرانہ اور شجاعانہ مزاحمت، امتِ مسلمہ میں یہ امید پیدا کرتی ہے کہ اس دشمن کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ نیز یہ ایک روشن پیغام بھی ہے کہ دشمن کو خطے پر کسی بھی جارحیت اور زیادتی کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔