اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایران اور قرارداد 2231 پر رپورٹ کریں گے: صدر سلامتی کونسل
15
M.U.H
02/12/2025
نیویارک : اقوام متحدہ میں سلووینیا کے سفیر سیموئیل زنگوگر نے ، جن کے ملک نے اس ماہ (دسمبر 2025) کو سلامتی کونسل کی گردشی صدارت سنبھالی ہے، اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جلد ہی ایران کے بارے میں کونسل کو قرارداد 2231 پر رپورٹ پیش کریں گے۔
اسی دوران ایک سفارتی ذریعے نے IRNA کو بتایا کہ سلامتی کونسل نے ابھی تک اس معاملے پر اجلاس بلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ایٹمی معاہدے جے سی پی او کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی میعاد 18 اکتوبر 2025 کو ختم ہو گئی۔
ایسے وقت جب ایران، روس اور چین کا کہنا ہے کہ اس قرارداد کے باضابطہ خاتمے کا مطلب یہ ہے کہ ایران کا ایٹمی معاملہ اب سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے خارجہ ہوچکا ہے، یورپی ٹرائیکا اور امریکہ من مانی تشریح کے ذریعے اسنیپ بیک مکینیزم کو فعال اور ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیاں بحال کرانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
سلامتی کونسل کے صدر نے روس اور چین کی مخالفت کا ذکر کیے بغیر تسلیم کیا: "پہلا قدم پابندیوں سے متعلق کمیٹی تشکیل دینا اور اس کے چیئرمین کا تقرر کرنا ہے، لیکن ایسا کرنا مشکل ہو گا کیونکہ ہمیں اس کے لیے اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔