ایران دھمکیوں اور دباؤ میں مذاکرات نہیں کرے گا، روس اور چین کی تجویز ایک عملی قدم ہے: ایرانی مندوب
47
M.U.H
30/08/2025
تہران: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب، امیر سعید ایروانی نے تین یورپی ممالک کی جانب سے اسنیپ بیک مکینیزم کے "غیر قانونی" آغاز کو "مسترد" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام جامع ایٹمی معاہدے جے سی پی او اے کےبھی منافی ہے۔
امیر عید ایروانی نے کہا کہ تین یورپی ملکوں کی جانب سے اسنیب بیک مکینزم کو فعال کرنے اعلان غیر قانونی ہی نہیں بلکہ یورپ نے JCPOA تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو نظرانداز کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے، لیکن کبھی بھی کسی دھمکی یا دھمکی کے تحت تعاون نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ \کزشتہ روز تین یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے سلامتی کونسل نام ایک خط کے ذریعے ایران کو بلیک میل کرنے اور سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے پابندیوں کی خود بخود واپسی کے بندوبست یا اسنیب بیک مکنزم کو فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔