ابو عبیدہ کا چار ماہ بعد ویڈیو پیغام: اسرائیلی فوجیوں کے لیے مزید تابوت تیار ہیں
46
M.U.H
19/07/2025
غزہ :حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے مارچ کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں تل ابیب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت منفرد کارروائيوں اور اسرائيلی فوجیوں کو قیدی بنانے سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، اسرائيل کے خلاف تھکادینے والی جنگ کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی رائے عامہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہ مزید فوجیوں کے تابوتوں کا انتظار کرو۔
ابو عبیدہ کے جاری کردہ ویڈیو بیان میں آيا ہے کہ اب تک کی جنگ میں سیکڑوں صیہونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور مزید ہزاروں فوجی نفسیاتی دباؤ اور اعصابی بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک مزاحمت کے جوانوں نے تاریخ کی طویل ترین جنگ سے حاصل ہونے والے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے نئے نئے حربے اور طریقے استعمال کیے ہیں جس پر دشمن ہکا بکا رہ گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تحریک مزاحمت کے جوانوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران صیہونی فوجیوں کو قیدی بنانے کی متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ گذشتہ مہینوں کے دوران حماس نے متعدد بار قیدیوں کے وسیع تبادلے کی تجویز پیش کی ہے جس میں تمام صیہونی قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے کی تجویز بھی شامل تھی، لیکن نیتن یاہو نے ان تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کے وزراء کو اپنے قیدیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے، جن میں فوجی سب سے زیادہ ہیں۔