انتخابی شکست کے بعد پی ایم مودی نے وزرائے اعلیٰ کو دیا ایک اہم ٹاسک
375
M.U.H
28/07/2024
نئی دہلی :لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی یوپی سے لے کر مہاراشٹرا، ہریانہ، راجستھان اور مغربی بنگال تک بہت خراب رہی ہے۔ انتخابی نتائج کے بعد پی ایم مودی کی صدارت میں بی جے پی کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ دو روزہ میٹنگ آج بھی جاری ہے۔ یہ ملاقات پہلے دن ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی۔
اس میٹنگ میں بی جے پی کی حکومت والی 13 ریاستوں کے وزیر اعلیٰ اور تین این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے تمام نائب وزیر اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔ اس میں تمام وزرائے اعلیٰ نے اپنی اپنی ریاستوں کے حوالے سے پریزنٹیشن دی، وہیں دوسری طرف پی ایم مودی نے بھی اپنے تمام وزرائے اعلیٰ کو خصوصی تجاویز دی ہیں۔