صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے تل ابیب کے اطراف کا ہائی وے بند، ٹائر جلائے گئے
528
M.U.H
10/07/2024
مظاہرین نے بدھ کو نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے نیتن یاہو حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے تل ابیب کے اطراف میں واقع ھود ھشارون علاقے کا ہائی وے بلاک کردیا اور اس پر ٹائر جلائے۔
اس اصلی ہائے وے کو بلاک کرنے کا مقصد غزہ میں فلسطینی استقامت کے ہاتھوں قیدی بنائےگئے صیہونیوں کے انجام کی بابت بےتوجہی پر احتجاج کرنا ہے۔
ابھی حال ہی میں بھی صیہونیوں نے تل ابیب روڈ اور ایالون روڈ پر اکٹھا ہو کر سڑکوں کو بند کردیاتھا –
سنیچر کے دن بھی صیہونی انتہاپسندوں نے تل ابیب میں مظاہرے کر کے نتن یاہو کابینہ کی تحلیل اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے فلسطینی استقامت سے سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
گذشتہ کئی دنوں سے مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کی لہر آئی ہوئی ہے اور صیہونی تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں مظاہرہ کر کے صیہونی جنگی قیدیوں کی فوری رہائی کے لئے سمجھوتے کا مطالبہ کر رہے ہيں ۔