اسپین اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے کیس میں شامل ہوگا:ہسپانوی وزیر خارجہ
466
M.U.H
07/06/2024
ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس کا کہنا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہوگا۔
اسپین اس کیس میں شامل ہونے والا پہلا یورپی ملک ہے، جس میں چلی اور میکسیکو بھی شامل ہوئے ہیں۔
مئی کے وسط میں، اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی رجیم کو حکم دیا کہ وہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اپنی جارحیت روک دے۔ فلسطینی آبادی کو "بے حد خطرے" کے پیش نظر وہاں سے نکل جائے۔
عالمی کورٹ کے اس حکم کے باوجود سے اسرائیل نے مزید ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفح اور غزہ کے باقی حصوں پر بھی حملے کئے جو اب بھی جاری ہیں۔
اسرائیلی رجیم نے غزہ کے گنجان آباد علاقے کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور وہاں رہنے والے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کا ایندھن، بجلی، خوراک اور پانی بند کرنے کے ساتھ وحشیانہ قتل عام کا بازار گرم کر رکھا ہے جب کہ عالمی برادری بے بسی کی تصویر بنے اس ناقابال برداشت بربریت کا مشاہدہ کر رہی ہے۔