غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں شامل نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے: حماس
57
M.U.H
05/05/2024
حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں شامل نہ ہوا تو اتفاق نہیں کریں گے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے لیے رفح پر حملہ کرنا شاید غزہ کی جنگ جیت لینے جیسا ہے، جو نہیں ہوسکتا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج اور خفیہ سروس نے حملہ کرکے اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسلامی جہاد کے کمانڈر امام ظریف کو جنوبی غزہ میں شہید کیا گیا۔