امیت شاہ کا جعلی ویڈیو، ملزم ارون ریڈی پولیس تحویل میں
65
M.U.H
04/05/2024
حیدرآباد:دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روزمرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جعلی ویڈیو کیس میں ایک ملزم ارون ریڈی کو3دنوں تک پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔ایک روز قبل دہلی پولیس نے ریڈی کوگرفتارکیاتھا۔بتایاجاتا ہے کہ ارون ریڈی، تلنگانہ کانگریس کے ایکس اکاونٹ "اسپرٹ آف کانگریس" چلاتے ہیں۔حیدرآباد سٹی سائبرکرائم پولیس نے5افراد کو گرفتار کرلیاتھا جن میں پی ومشی کرشنا، ستیش منے، پیٹم نوین، اسماء تسلیم اور کویہ گپتا شامل ہیں۔ یہ تمام حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں۔