لکھنو: پاکستان میں کانگرس کی حمایت یافتہ بیان بازی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ کانگرس کا ہاتھ ملک کے دشمنوں کے ساتھ ہے۔ سنبھل، بدایوں اور آملہ لوک سبھا حلقوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے، مسٹر یوگی نے کہااگر مودی اور بی جے پی جیت جاتے ہیں تو ملک میں دیوالی منائی جاتی ہے، جب کہ کانگرس جیت جاتی ہے تو پاکستان میں جشن منایا جاتا ہے۔ ملک کے عوام اس فرق کو سمجھیں اور ملک دشمن عناصر کو مسترد کریں۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ آج انتخابات اپنے عروج پر پہنچ گئے ہیں۔