ایران نے 7 امریکی شخصیات اور 5 اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
50
M.U.H
02/05/2024
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گردانہ اقدامات سے نمٹنے کے قانون کی بنیاد پر دہشت گردانہ کارروائیوں کے ارتکاب میں صیہونی حکومت کی حمایت، مالی معاونت اور دہشت گردی کو فروغ دینے اور فلسطین خاص طور سے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف جنگ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے 7 امریکی شخصیات اور 5 اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
پابندیوں کا شکار ہونے والوں میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر جیسن گرین بلاٹ (Jason Greenblatt) بھی شامل ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران انسانی حقوق کے میدان میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے پیش نظر امریکی شخصیات اور اداروں پردہشت گردی کی مالی معاونت، خاص طور پر امریکہ کی ریاستی دہشت گردی کی حمایت کے سبب مذکورہ پابندیوں کا اطلاق کرتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام ادارے متعلقہ حکام کی منظوری کے مطابق ان پابندیوں کے نفاذ کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔