کانگریس اور مسلم لیگ کی سوچ ایک جیسی ہے: کیشو پرساد موریہ
60
M.U.H
27/04/2024
لکھنؤ: اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا ہے کہ کانگریس اور مسلم لیگ کی سوچ ایک جیسی ہے۔ کرناٹک میں مسلم کمیونٹی کو او بی سی ریزرویشن دے کر ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ او بی سی ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو دینا ایک خطرناک شروعات ہے۔ یہ نیا پاکستان بنانے کا زہر بوئے گا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس مسلم ووٹ بینک کے لیے اپنی مسلم خوشامد سیاست کے حصے کے طور پر کرناٹک ریزرویشن ماڈل کو پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتی ہے۔ کانگریس ملک میں ذات پات کی مردم شماری اور ایکسرے کرنے کی بات کر رہی ہے، لیکن راہل گاندھی نہیں جانتے کہ ملک کے لوگ ان کی سازش کا ایم آر آئی کر رہے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کیا کہ ملک کی جمہوریت 4 ناسوروں سے متاثر ہوئی ہے۔ اقربا پروری، خوشامد، بدعنوانی اور ذات پرستی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 10 سال کے اندر ان چار ناسوروں کو دور کیا اور صاف ستھری سیاست قائم کی۔ اس لیے جو ملک کے لیے کام کرے گا وہی ملک پر حکومت کرے گا۔