امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لئے 26 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی
152
M.U.H
21/04/2024
ہفتے کے روز امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت کے لیے 26 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتے کے روز 26 ارب ڈالر مالیت کے سکیورٹی امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔ امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے تل ابیب کو 26 ارب ڈالر کی امداد کے معاہدے نے صہیونی حکام کے لیے جوش و خروش پیدا کر دیا۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائیل کاتز نے اس منظوری کے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے نئے امدادی پیکج کی منظوری ہمارے دشمنوں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے ہی امریکہ اس حکومت کا سب سے بڑا سیاسی اور مالی معاون رہا ہے۔ غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے 200 دنوں کے دوران امریکہ نے متعدد بار صیہونی حکومت کو ہتھیار بھیجے اور بارہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرنے سے روکا۔